۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
راجہ ناصر عباس جعفری، ایران آمد

حوزہ / ہیئت ثاراللہ شہر زنجان کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایران تشریف لائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئت ثاراللہ شہر زنجان کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایران تشریف لائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس تین روزہ دورہ ایران کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو زنجان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ خاتمی کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ کے علاوہ صوبہ زنجان کے گورنر سمیت صوبہ کے اعلی عہدیداران اور ایران کی اعلی عدلیہ کے نائب سربراہ اور اندون وبیرون ملک سے آئے ہوئے دیگر مہمانان موجود تھے۔ آیت اللہ خاتمی نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس پروگرام سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب بھی کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .